ابنا: بحرین میں علماء کونسل نے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک گير مظاہروں میں بھرپور طرح سے شرکت کریں۔ الوفاق کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی علماء کونسل نے ایک بیان جاری کرکے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ چودہ فروری کو اپنے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک گير مظاہروں میں شرکت کرکے اپنے مطالبات پر تاکید کریں۔ علماء بحران نے اس کونسل کو تحلیل کرنے کے آل خلیفہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس حکم کو ظالمانہ قراردیا اور کہا کہ آل خلیفہ نے علماء کو نشانہ بنا کر دینی آزادی کو محدود کرنے اور علماء سے مقابلہ کرنے کی سازش رچی ہے۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504473
بحرین میں علماء کونسل نے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک گير مظاہروں میں بھرپور طرح سے شرکت کریں